اردو /Urdu
سے متعلق معلومات اور مدد تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ دریافت کریں۔ myeloma اردو میں
Myeloma UK میں، ہم چاہتے ہیں کہ myeloma (مغزی سلعہ) سے متاثر ہر شخص اپنے لیے درکار مدد تک رسائی حاصل کر سکے — اس زبان میں جس کے استعمال میں وہ زیادہ پر سکون محسوس کرتے ہیں۔
خواہ آپ خود myeloma سے متاثر ہوں، یا خاندان کے کسی رکن یا دوست کی مدد کر رہے ہوں، ہمارے پاس آپ کی مدد کے لیے معلومات دستیاب ہیں۔ یہاں، آپ کو مختلف زبانوں میں عملی مشورے اور مدد تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ معلوم ہوگا۔
اپنی زبان میں ذاتی نوعیت کی مدد حاصل کریں
ہماری Myeloma انفارمیشن ماہرین ٹیم 250 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ٹیلی فون ترجمہ سروس کے ذریعے مدد کی پیشکش کر سکتی ہے، یعنی اگر انگریزی آپ کی پہلی زبان نہیں ہے، تب بھی آپ ہم سے بات کر سکتے ہیں اور قابل اعتماد معلومات اور تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔
سروس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، ان آسان اقدامات پر عمل کریں:
- ہمارے Myeloma انفارمیشن ماہرین کو 0800 980 3332 پر کال کریں
- ہمیں انگریزی میں بتائیں کہ آپ کو کس زبان کی ضرورت ہے
- اس کے بعد ہماری ٹیم آپ کو ایک پیشہ ور مترجم سے کنیکٹ کرے گی تاکہ آپ اپنی ترجیحی زبان میں اپنے سوالات اور خدشات پر بات کر سکیں۔
ہماری ویب سائٹ پر اپنی زبان میں معلومات تک رسائی حاصل کریں
آپ ہمارے ReciteMe ٹول بار میں ہماری ویب سائٹ اور معلوماتی کتابچے کا 100 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کے اوپری حصے میں صرف ‘لینگویج ٹولز’ پر کلک کریں، لینگویج سلیکٹر تلاش کریں اور اپنی پسندیدہ زبان کا انتخاب کریں۔

اگرچہ ہمارا مقصد ہمیشہ درست معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے، Recite Me مشینی ترجمہ استعمال کرتا ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ ترجمہ کامل نہ ہو، لہذا ہم اس کی درستگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ فراہم کردہ معلومات کا مقصد آپ کی صحت کی نگہداشت کار ٹیم کے مشورے کو تبدیل کرنا نہیں ہے۔

Stay in touch
We’d love to stay in touch. Join our mailing list to receive updates from Myeloma UK including our monthly newsletter and updates about our services, research, campaigns and other ways you can get involved.




